کوئٹہ،عالموں چوک گاڑی پر فائرنگ سے باپ اور بیٹا زخمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے علاقے عالموں چوک میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور بیٹا زخمی ہو گئے ہیں پولیس کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ پرانے تنازعے کی بنیاد پر پیش آیا اور مزید کارروائی کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ زخمیوں کی شناخت اور فائرنگ کے محرکات کا پتہ چلانے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔ایس ایچ او پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کیا جائے گا اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔