قلات میں پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا باقائدہ افتتاح کردیا

قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات میں پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہنواز بلوچ نے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا باقائدہ افتتاح کردیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر دوست محمد لانگو ڈی ایچ او ڈاکٹر علی اکبر نیچاری اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد لاسی ڈبلیو ایچ او ضلع قلات کے سربراہ ڈاکٹر نصیر کرد پولیو فوکل پرسن عبدالفتاح دہوار نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی اکبر نیچاری نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو پانچ روزہ پولیو مہم سے متعلق بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ پولیو مہم 16 دسمبر سے شروع ہو کر 20 دسمبر 2024 تک جاری رہیگا پورے ضلع کے 19 یونین کونسلز میں 39636 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ نے کہاکہ پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں ایریا سپر وائزرز ٹیموں کی اچھی طرح نگرانی کریں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیئے والدین سیاسی سماجی کارکنان علما کرام شعرا ادبا اور صحافی برادری اپنا مثبت کردار ادا کریں پولیو سے پاک معاشرے کی تشکیل ہم سب کا بنیادی مقصد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے