سوراب، کنویں میں گر کر بچی جاں بحق
سوراب(ڈیلی گرین گوادر)سوراب کے علاقے میں کنویں میں گر کر بچی جاں بحق ہوگئی۔ پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق ہفتہ کو سوراب کے علاقے شرکی کیازئی میں 6سالہ بی بی سامعیہ کنویں میں گر گئی جسے ریسکیو کرنے کے لئے فوری پر کاروائی کی گئی تاہم آپریشن کے دوران بچی جانبر نہ ہوسکی۔ریسکیو ٹیموں نے بچی کی لاش کو کنویں سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردیا۔