تعلیم ہی سے ترقی کی ابتداء ہوتی ہے اورعروج بھی تعلیم ہی سے ملتی ہے،میر یونس عزیز زہری

خضدارڈیلی گرین گوادر)قائدحزبِ اختلاف بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ تعلیم ہی سے ترقی کی ابتداء ہوتی ہے اور عروج بھی تعلیم ہی سے ملتی ہے جس دور میں تعلیم کو فوقیت ملی اس زمانے کی قوم کبھی کامیابی کی دوڑ سے پیچھے نہیں رہ سکتی ہے تعلیم ہر معاشرے کی ترقی اور سنہری دور کی بنیاد ہے یہ معاشی علمی اخلاقی ترقی کو پروان چڑھاتی ہے،ایک انسان کو معاشرے میں باصلاحیت اور سوچ کے اعلیٰ رتبے پر پہنچا دیتا ہے، منصب اور نصیب کے اعلیٰ مقام پر فائز کردیتا ہے اس لیئے تعلیم کو فروغ دینے اور ناخواندگی کے خاتمے کے لئے اجتماعی کوششوں کو بروئے کار لا کر ہی کامیابی منازل طے کئے جاسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرلز ماڈل ہائی سکول خضدار سٹی کے سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار عابد حسین بلوچ پرنسپل گرلز ماڈل ہائی اسکول خضدارمیڈم رقیہ و دیگر نے خطاب کیا۔تقریب میں جرنلسٹس آرگنائزیشن فار سوشل سروسز کے صدر عبداللہ شاہوانی سابق ڈپٹی ڈی ای او خضدار رئیس تنویر کرد عبدالجبار حسنی ایجوکیشن آفیسر ظاہر کریم سمیت دیگر موجود تھے اس سے قبل طلباء نے تعلیمی و علاقائی ثقافتی خاکے پیش کیئے، علمی موضوع پر تقاریر کیئے حمد و نعت پیش کیئے ملی نغمے گائے۔جب کہ اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری پرنسپل گرلز ماڈل ہائی اسکول خضدار بی بی رقیہ سابق ڈپٹی ڈی ای ا ورئیس تنویر کرد اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار نے اساتذہ اور بچوں میں تعریفی اسناد اور شیلڈ تقسیم کیئے۔اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کاکہنا تھاکہ تعلیم ہر معاشرے کی ترقی اور سنہری دور کی بنیاد ہے یہ معاشی علمی اخلاقی ترقی کو پروان چڑھاتی ہے،ایک انسان کو معاشرے میں باصلاحیت اور سوچ کے اعلیٰ رتبے پر پہنچا دیتا ہے، منصب اور نصیب کے اعلیٰ مقام پر فائز کردیتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ والدین اساتذہ اور خود بچے تعلیمی ترقی کے لئے خوب محنت کریں لگن سے پڑھیں او رپڑھائیں تاکہ نئی نسل تعلیمی صلاحیتوں سے لبریز اعلیٰ تعلیم کے حامل ہو۔علمی استعددکار میں اضافہ گھاٹے کا سودیٰ نہیں بلکہ یہ کامیابی کی انتہاء ہے جس طالب یا طالبہ نے محنت کی وقت کی قدردانی کی جذبہ اور لگن کے تحت علم کو وقت دیا وہ مستقبل کی پہچان بن جائیگی اور ہر شعبے میں ان کی صلاحیتوں کا چرچا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے