بولان،بارتیوں کی گاڑی کو حادثہ،2خواتین جاں بحق،18 افراد زخمی

بولان (ڈیلی گرین گوادر)ڈھاڈر کے قریب باراتی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں دو خواتین جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ صبری کے مقام پر پیش آیا۔ایم ایس سول ہسپتال ڈھاڈر کے مطابق، حادثے میں جاں بحق ہونے والی دو خواتین کا تعلق ڈھاڈر سے تھا۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا گیا، جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار افراد کا تعلق بھی ڈھاڈر سے ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے