ہرنائی،سی ٹی ڈی آفس پر دستی بم حملہ
ہرنائی (ڈیلی گرین گودر)ہرنائی میں سی ٹی ڈی آفس پر دستی بم کا حملہ اور فائرنگ کا تبادلہ پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق جمعہ کو ہرنائی میں نامعلوم مسلح افراد نے سی ٹی ڈی کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا اس موقع پر پولیس اور حملہ آوروں میں فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ میں ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔مزید کاروائی جاری ہے۔