پنجگور،گوارگو کے سابق یوسی کونسلر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور گوارگو کے سابق یوسی کونسلر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق۔پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے چتکان غریب آباد میں گوارگو کے سابق کونسلر عبدالغفور رئیس کو اس وقت فائرنگ کرکے نشانہ بنایا گیا جب وہ مسجد میں عصر کی نماز پڑھ کر گھر جارہے تھے واقع کے بعد نعش کو مذید کاروائی کے لیے ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔