وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کلی دیبہ کوئٹہ میں گیس لیکج واقعے کا نوٹس لے لیا
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کلی دیبہ کوئٹہ میں گیس لیکج واقعے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر ڈائریکٹر پولٹیکل افئیرز فیصل طارق نے متاثرہ مکان کا دورہ کیا۔ وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر متاثرہ خاندان کو امدادی سامان اور راشن حوالے کردیا گیا۔ متاثرہ خاندان کو نقد امدادی رقم بھی حوالے کردی گئی۔ ڈائریکٹرپولیٹکل افیئرز فیصل طارق نے کہا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔وزیراعلی کے احکامات کے مطابق متاثرہ خاندان کی ہر ممکن امداد کی جائے گی۔متاثرہ خاندان نے وزیراعلی بلوچستان سے امداد کی اپیل کی تھی۔