جھل مگسی میں آف روڈ ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی کاآغاز، 80 سے زائد ریسرزحصہ لے رہے ہیں
گنداواہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں آف روڈ ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی کاآغاز ہوگیاریلی میں 80 سے زائد ریسرزحصہ لے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو جھل مگسی آف روڈ ڈیزرٹ چیلنج ریلی کاافتتاح وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم نے کیا، ریلی میں 80 سے زائد مردو وخواتین ریسرز حصہ لے رہے ہیں جن میں نوابذارہ نادر مگسی،رونی پٹیل،تشتہ پٹیل اور صاحبزادہ سلطان بھی شامل ہیں یہ ریسرز تقریبا 170کلومیٹر دشوار گزار راستوں، صحرا اور ریتیلے ٹریک پر مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ریلی میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور ٹریک پر گاڑی دوڑائی۔آف روڈ ڈیزرٹ چیلنج ریلی میں مختلف کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں جمعہ کو کوالیفائنگ راونڈ منعقد ہوا جبکہ فائنل اتوار کے روز ہوگا۔