آل پارٹیزمستونگ کے رہنماوں کابجلی و گیس پریشر میں کمی کیخلاف احتجاج،انتظامیہ سے مذاکرات کے7 گھنٹے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) آل پارٹیز مستونگ کے رہنماوں کابجلی و گیس پریشر میں کمی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک ڈی سی ہاوس کے سامنے دھرنا قومی شاہراہ بلاک ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں مسافروں کو سردی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا انتظامیہ سے مذاکرات سات گھنٹے کے بعد قومی شاہراہ ٹریفک کے لیئے بحال۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز آل پارٹیز بلوچستان نیشنل پارٹی نیشنل پارٹی جماعت اسلامی مسلم لیگ ن پاکستان پیپلز پارٹی آل بے روز گار ایسوسی ایشن بی ایس او انجمن تاجران مستونگ کے رہنماوں نے مستونگ میں گیس پریشر میں کمی و لوڈشیڈنگ اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ و ٹرپنگ امن و امان سمیت دیگر عوامی مسائل کے لیئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ڈی سی ہاوس مستونگ کے سامنے صبح 9 بجے سے بلاک کر دھرنا دیا اور مظاہرہ کیا قومی شاہراہ کی بندش سے سڑک کی دونوں جانب سینکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئے سردی کے باعث مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا سات گھنٹے قومی شاہراہ کی بندش کے ایس پی مستونگ رحمت اللہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)علی شاہ کے آل پارٹیز رہنماؤں سے کامیاب مذاکرات روڈ ٹریفک کے لئے بحال کی آل پارٹیز کے رہنماؤں سے مذاکرات کئے بجلی کے سنگل فیز فوری طور پر ختم کرنے گیس پریشر بحال کرنے کا فیصلہ جبکہ لکپاس ٹنل کی بندش اور دوسرے ڈیپارٹمنٹس سے متعلق بروز سموار تک وقت دیا گیا ہے بروز سموار ان مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے