کوہلو کے علاقے کاہان میں دھماکہ،باپ بیٹا زخمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں دھماکہ باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق بدھ کو کوہلو کی تحصیل کاہان میں ایک دکان کے قریب نصب بارودی مواد پھٹنے سے گامو خان اور اسکا بیٹا موسیٰ زخمی ہوگئے۔لیویز نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد دونوں افراد کو ڈیرہ غازی خان ریفر کردیاگیا۔مزید کاروائی جاری ہے۔