کامران مرتضیٰ کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط، مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے اعتراضات مانگ لیے
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قانونی مشیر سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط لکھ کر سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل پر صدر مملکت آصف زرداری کے اعتراضات مانگ لیے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل پر صدر آصف علی زرداری کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات کی نقول فراہم کی جائیں۔
جے یو آئی (ف) کے قانونی مشیر نے کہا کہ ہمیں صدر مملکت کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات کی نقول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسپیکر کی جانب سے ان اعتراضات کو ایڈریس کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے۔