شمالی وزیرستان،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 خارجی دہشتگرد ہلاک
روالپنڈی(ڈیلی گرین گوادر)سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں میران شاہ اور اسپن وام میں کارروائی کرتے ہوئے 7 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں لانس نائیک محمد امین شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 2 الگ الگ آپریشن کیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پہلا آپریشن میران شاہ جبکہ دوسرا اسپن وام میں کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پہلے آپریشن میں 4 خارجی دہشت گرد جبکہ دوسرے آپریشن میں 3 خوارج مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں آپریشن میں 7 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بہادری سے لڑتے ہوئے لانس نائیک محمد امین بھی شہد ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے میں مزید خارجی دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔