سبی،او جی ڈی سی ایل کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد

سبی(ڈیلی گرین گوادر) او جی ڈی سی ایل( OGDCL) کے زیر اہتمام گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال سبی میں الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی کے تعاون سے آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب نے کیا ماہر ڈاکٹرز نے سینکڑوں مریضوں کی آنکھوں کا مفت معائنہ کیا اور ادویات دیں مفت انکھوں کا کیمپ صبح اٹھ بجے شروع ہوا جو شام گئے تک جاری رہا مریضوں کو نظر کے لیے مفت عینکیں بھی فراہم کی گئیں علاوہ ازیں ہیپاٹائٹس ، شوگر کے مفت ٹیسٹ بھی کیے گئے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کا کہنا تھا کہ مریضوں کی بڑی تعداد نے اپنا چیک اپ کروایا جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے انتہائی ہمدردانہ طریقے سے اپنی خدمات پیش کی انہوں نے متعلقہ اداروں کے اس اقدام کو سراہا اور سبی کے رہائشیوں کو یہ منفرد موقع فراہم کرنے کی کوششوں پر انکا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے