خاران میں مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار زخمی
خاران(ڈیلی گرین گوادر)،خاران میں مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار زخمی تفصیلات کے مطابق واش ٹوہ ملک ایریا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز ملازم شدید زخمی جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال خاران پہنچا دیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے، زخمی لیویز ملازم کا نام نصیر بتایا جا رہا ہے جس کا ڈیوٹی واشک میں ہے۔