گراسپ پروجیکٹ بلوچستان میں ز راعت اور لائیو اسٹاک کو فروغ دینے کام کررہا ہے،سردارزادہ گورگین مینگل

وڈھ(ڈیلی گرین گوادر)کولڈ سٹوریج اینڈ پراسسنگ یونٹ یاسا ایگری اینڈ لائیو اسٹاک فارم کا افتتاحسردارزادہ گورگین مینگل نے کردیا بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آر ایس پی) اورپاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف)کے زیر اہتمام یورپی یونین کی مالی معاونت سے جاری گراسپ پروجیکٹ کے تحت خضدار کی تحصیل وڈھ میں یاسا ایگری اینڈ لائیو اسٹاک فارم میں زرعی پیداوار کے کولڈ سٹوریج اور پراسسنگ یونٹ کا افتتاح ہوگیا تقریب میں سردارزادہ گرگین جان مینگل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی تقریب میں بی آر ایس پی کے جنرل مینیجر پروگرامز نعمت اللہ جان،پی پی اے ایف کے ٹیم لیڈ گراسپ پروجیکٹ سہیل خان بنگش،سرکاری حکام، زمیندار رہنماوں میڈیا کے نمائندوں اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی گراسپ پروجیکٹ کے تحت یاسا ایگری اینڈ لائیو اسٹاک فارم کو تین کروڑ روپے مالیت کی گرانٹ دی گئی جس کا بنیادی مقصد ضلع خضدار کے کسانوں کے لیے جدیدسہولیات کی فراہمی ہے تاکہ علاقے کی اہم زرعی پیداوار، بالخصوص پیاز اور دیگر سبزیوں کو نہ صرف بہتر طریقے سے محفوظ بنایا جا ئے بلکہ اسکی مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنایاجا ئے۔ گراسپ پروجیکٹ نے بلوچستان میں ز راعت اور لائیو اسٹاک سے منسلک چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ دینے اور مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بنیادی کردار ادا کیاہے یہ منصوبہ بلوچستان کے دیہی علاقوں کی ترقی اور معیشت کو مضبوط کرنے میں ایک اہم قدم ہے اس موقع پر پی پی اے ایف کے سہیل خان بنگش نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان بالخصوص خضدار میں پی پی اے ایف کی خدمات پر روشنی ڈالی ا ور گراسپ پروجیکٹ کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع خضدار میں کولڈ اسٹوریج اور پراسسنگ یونٹ جیسی سہولیات نہ صرف مقامی کسانوں کی معاشی حالت بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی بلکہ دیہی معیشت کو بھی مضبوط بنیادوں پر استوار کریں گی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں اس نوعیت کے مزید منصوبے شروع کیے جائیں جن سے چھوٹے او ر درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ ملے گا جس کی بدولت غربت کے خاتمے اور ترقی کی راہ ہموار کرنے میں بہت مدد ملے گی بی آر ایس پی کے جنرل مینیجر پروگرامز نعمت اللہ جان نے اپنے خطاب میں بلوچستان کے 32 ضلاع میں ادارے کے ترقیاتی منصوبوں خاص طور پر سوشل موبلائزیشن کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی جن سے اب تک لا کھوں لوگ مستفید ہو چکے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یاسا ایگری اینڈ لائیو اسٹاک فارم اس سلسلے کی ایک کڑی ہیجو بالخصوص زراعت کے شعبے میں مقامی کسانوں کو ایک جدید اور خود کفیل نظام فراہم کرے گا انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی ترقیاتی اداروں،حکومت اور مقامی افراد کے باہمی اشتراک کا نتیجہ ہے جس کے مثبت اثرات آنے والے سالوں میں ظاہر ہوں گے سردارزادہ گورگین جان مینگل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یاسا ایگری اینڈ لائیو اسٹاک فارم کے تحت کولڈ اسٹوریج اور پراسسنگ یونٹ کا قیام اس علاقے کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔یہ منصوبہ نہ صرف کسانوں کو اپنی زرعی پیداوار مثًلا پیاز، آلو، مٹر و غیرہ محفوظ رکھنے میں مدد دے گا بلکہ انہیں بہتر قیمت پر اپنی مصنوعات کو مقامی سطح پر فروخت کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے ایسے منصوبے انتہائی ضروری ہیں کیونکہ یہ نہ صرف معیشت کو مضبوط کرتے ہیں بلکہ مقامی افراد کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا کرتے ہیں۔سردارزادہ گورگین جان مینگل نے بی آر ایس پی اور پی پی اے ایف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیمیں دیہی عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے جو کام کر رہی ہیں وہ قابلِ تعریف ہیں۔ انہوں نے مقامی کسانوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ ان سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اس منصوبے کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گراسپ پروجیکٹ یورپی یونین کے مالی تعاون سے انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر اور پی پی اے ایف کے باہمی اشتراک سے پاکستان کے مختلف اضلاع میں کامیابی سے جاری ہے بی آر ایس پی ضلع خضدار میں اس منصوبے پر عملدرآمد کر رہا ہے جس میں اب تک ز راعت اور لائیو اسٹاک سے منسلک 15 چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ی افراد میں مختلف کیٹیگریز میں 5 لاکھ، 25 لاکھ او ر تین کروڑ ر وپے مالیت کی گرانٹس تقسیم کی گئی ہیں جن کی کل مالیت 43 ملین روپے ہے۔ اس کے علاوہ 25 افراد کو مختلف کاروباری مہارتوں پر تربیت دی گئی جس سے علاقے میں معاشی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے