محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ آسامیوں پر سو فیصد میرٹ کو یقینی بنایا جائے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ آسامیوں پر سو فیصد میرٹ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے وزیر اعلٰی بلوچستان نے اپنے حلقہ انتخاب میں بھی سو فیصد میرٹ پر بھرتی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین سمیت کوئی بھی فرد میرٹ پر پورا اترتا ہے تو تعیناتی یقینی بنائی جائے، وزیر اعلٰی بلوچستان نے منگل کو ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی زوہیب الحق کو ٹیلی فون پر ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ننانوے اشاریہ ننانوے فیصد بھی نہیں بلکہ سو فیصد میرٹ ہونی چاہئے میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا بوگس ڈگریوں کے حامل امیدواروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے کوئی پسند ناپسند نہیں بلکہ صرف میرٹ چلے گی بھلے مخالفین تعینات ہوں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی زوہیب الحق نے میرٹ کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہر سطح پر میرٹ کو یقینی بنائیں گے، جعلی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور کوئی بھی ڈگری جعلی پائی گئی تو کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے