فیض حمید پر چارج شیٹ فوج کا اندرونی معاملہ،ہمارا کوئی لینا دینا نہیں،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ فیض حمید پر چارج شیٹ فوج کا اندرونی معاملہ ہے، فیض حمید پر چارج شیٹ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فوج کے اپنے قواعد اور قوانین ہیں جس کے تحت وہ ٹرائل کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویسے بھی فیض حمید ابھی چارج شیٹ ہوئے ہیں، کورٹ مارشل کیلئے ناقابل تردید شواہد درکار ہوتے ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی تحریک کے بارے میں بانی پی ٹی آئی سے بات ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے