علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)اسلام آباد انسدادِ دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔منگل کو اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بشریٰ بی بی، ممبر قومی اسمبلی(ایم این اے) شاہد خٹک، ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) سہیل آفریدی کے خلاف پولیس کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

منگل کو اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری تھانہ رمنا میں درج مقدمہ میں جاری کیے ہیں۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے