شام کے معاملے پر غیرجانب دار ہیں وہاں پھنسے پاکستانیوں کیلئے فکرمند ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شام میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے لیے فکرمند ہیں وہاں کے حالات محض چند دن میں بالکل تبدیل ہوگئے ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان شام کے معاملے پر غیرجانب دار رہا، ہم شام میں پھنسے ہوئے پاکستانی بھائیوں کے لیے فکرمند ہیں وہاں محض چند دن میں حالات یکسر تبدیل ہوگئے۔انہوں ںے بتایا کہ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے اقدامات کررہے ہیں جس کے لیے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار لبنان اور شام میں سفیروں سے مکمل رابطے میں ہیں۔

ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام سیاسی استحکام سے بڑا ہے جنہوں ںے اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کی ناپاک کوشش کی اس پر ہم نے میٹنگ کی اور ہم نے اس میں ہدایات دیں کہ ملک کے خلاف جو سازش کی گئی اس میں ملوث کسی بھی شخص کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے اور اگر کوئی بے گناہ ہے تو اسے کی صورت ہاتھ تک نہ لگایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے