سجادہ نشین کے حوالے سے مجھ سے منسوب خبر کی سختی سے تردید کرتا ہوں،نواب اسلم رئیسانی

بولان(ڈیلی گرین گودار)سجادہ نشین سردار ظفراحمد شاہ دوپاسی، سید نصیر شاہ دوپاسی،سید چراغ شاہ دوپاسی،سید اورنگ شاہ دوپاسی،سید قاسم شاہ دوپاسی،سید صغیر شاہ دوپاسی نے چیف آف ساروان نواب محمد اسلم رئیسانی سے ملاقات کی جہاں پر سوشل میڈیا میں نواب محمد اسلم رئیسانی سے منسوب خبر (خودساختہ سجادہ نشین) دستاربندی کے خبر کے حوالے سے اپنی تحفظات سے آگاہ کیا جس پر چیف آف ساروان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا کہ سجادہ نشین/ گدی نشین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مجھ سے منسوب خبر من گھڑت پروپیگنڈا ہے جسکی سختی سے تردید کرتا ہوں خاندانی و قبائلی رسم و رواج کے مطابق سید ظفر شاہ دوپاسی کو بطور ساتواں سجادہ نشین خواجہ محمد ابراہیم دوپاسی مقرر کیا گیا ہے اور برادری قبیلے علاقہ متعبرین ساراوان و سندھ کے سرداروں نے بطور سردار دوپاسی دستاربندی کی اور میں نے دستار بندی کرکے اسکی توثیق کی ہے قبائلی رسم و رواج کی پامالی کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہیں دینگے انہون نے دربار پر آنے والے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی دریں اثناء سجادہ نشین سردار ظفر شاہ دوپاسی نے چیف آف ساروان نواب محمد اسلم رئیسانی کو اس موقع پر بلوچی چھڑی تحفے میں پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے