حب،تالاب میں ڈوب کر2افراد جاں بحق
حب(ڈیلی گرین گوادر) پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حب کے تالاب میں ڈوبنے والے کزن کو بچاتے ہوئے دو کزن 13سالہ بچہ سمیت دو افراد جاں بحق،ایک کو بہوشی حالت میں نکال دیا گیا،کراچی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ نعشیں حب اسپتال منتقل کردی گئیں اور ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں متوفی پی ایچ ای کالونی کے رہائشی تھے اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق منگل کے روز محکمہ پی ایچ ای کے تالاب میں 6سالہ نائلہ بی بی نامی بچی ڈوب گئی جسے بچانے کیلئے 30سالہ حسید ولد عبدالقیوم اور 13سالہ اویس ولد محمدریاض نے بھی تالاب میں چلانگ لگادی جس کے نتیجے میں تینوں گہرے تالاب میں ڈوب گئے ڈوبنے والے 6سالہ نائلہ بی بی کو بچا لیا گیا جبکہ اویس اور حسید پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے اور نعشیں نکال کر حب اسپتال منتقل کردی گئی جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں اور بچنے والی بچی کو بہوشی کی حالت میں کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا۔