بلوچستان میں اب بھی پرانی قبائلی روایات قائم ہیں طالبات کو تعلیم کے زیور سے محروم رکھا جاتا ہے ،ڈاکٹر راحیلہ حمید درانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ میں ہائیر ایجوکیشن فیکلٹی ممبران کے لئے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کی اختتامی تقریب ہنہ ہال میں گزشتہ روز منعقد ہوئی تقریب کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر راحیلہ حمید درانی تھیں تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر نور ملک ،و ائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق اور دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے اس پروگرام کا مقصد ٹیکنالوجی کے انضمام پر NAHEکی طرف سے پیش کئے گئے متحرک ماڈیولز کو سیکھنا اور ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل لینڈ سکیپ اور سیکھنے کے بعد نیو یگیٹ کرنا شامل ہے۔نیشنل اکیڈیمی آف ہائیر ایجوکیشن (این اے ایچ ای) نے یونیورسٹی کے احاطے میں ہائر ایجوکیشن فیکلٹی (لیکچرارز اسسٹنٹ پروفیسرز کے لئے چار ہفتے کا قومی آؤٹ ریچ پروگرام شروع کیاتھا ۔اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹر نورأمنہ ملک نے خطاب کرتے ہوئے ایم پی صوبائی وزیر تعلیم و ہائر ایجوکیشن راحیلہ حمید کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کی افادیت و اہمیت پر روشنی ڈالی اس موقع پر و ائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ویمن یونیورسٹی میں خوش آمدید کہا تقریب کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم و ہائر ایجوکیشن راحیلہ حمید درانی نے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق اور ایچ ای اسی کے نمائندوں اور دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت بلوچستان میں طالبات میں ایجوکیشن کو عام کرنے کا حق تھا انہیں نہیں دیا گیاجس طرح اسلام آ باد اور دیگر صوبوں میں اعلی تعلیمی نظام رائج ہے اسے بلوچستان میں بھی اسی طرز پر چلانا چاہئے تھا انہوں نے کہا کہ صوبہ کی واحد ویمن یونیورسٹی کو بنانے میں میر ااہم کردار تھا جس کی پہلی وائس چانسلر ڈاکٹر شاہدہ جعفری تھی جنہوں نے اس وقت کےچیف ایگزیکٹو اور صدر مملکت جنرل پرویز مشرف سے کہا کہ میں بلوچستان میں ایک ویمن یونیورسٹی کا قیام عمل میں لانا چاہتی ہوں کہ بلوچستان میں اب بھی پرانی قبائلی روایات قائم ہیں اور طالبات کو تعلیم کے زیور سے محروم رکھا جاتا ہے جب ویمن یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تو اس وقت یونیورسٹی میں پندرہ اسٹوڈنٹس زیر تعلیم تھیں لیکن مجھے امید تھی اور انشاء اللہ ایک وقت ایسا بھی آئے گا کہ یہ تعداد پندرہ ہزار سے زائد ہوگی اور طالبات کے داخلے کے لئے سفارشیں آئیں گی انہوں نے کہاکہ آپس کی کوارڈینیشن سے ہی ہم اپنی سکت کو بڑھا سکتے ہیں اور میرے خیال میں یہ پروگرام فیکلٹی کو اپنی صلاحیتیں کو آگے بڑھانے میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھے گاانہوں نے کہا کہ ٹیچر ٹریننگ مین سٹیک ہولڈر ہیں جب تک ٹیچرٹریننگ نہیں ہوں گی ہم آگے نہیں بڑھ سکتے اور طلباء و طالبات نے تعلیم کو صرف نوکری حاصل کرنے کا ذریعہ بنایا ہوا ہے اور جب تک ٹیچرز کی صحیح سمیت اور جدید خطوط پر طرز عمل پر ٹریننگ نہیںہوگی تو وہ کلاس میں طلباء و طالبات کو کیا پڑھائے گا اور ٹیچرٹریننگ زریعہ تعلیم کا اہم جز ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم کی عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہر کسی کو یکساں مواقع فراہم کرنے چاہیے ا نہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت 33فیکلٹی ممبران نے تربیت حاصل کی صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے کہا کہ اس پروگرام میں ٹریننگ نے فیکلٹی میں تربیت کی ایک نئی روح پھونک دی ہے انہوں نے تقریب کے آخر میں پروگرام کے کامیاب انعقادپر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر روبینہ مشتاق اور ایچ ای سی کا شکریہ ادا کیا اور کارکردگی کو سراہا تقریب کے آخر میں راحیلہ حمید درانی نے تربیت مکمل کرنے والی فیکلٹی ممبران میں اسناو شیلڈ تقسیم کیں تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر تعلیم و ہائیر ایجوکیشن راحیلہ حمید درانی و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے