الیکشن کمیشن نے حلقہ پی بی 21 میں دوبارہ گنتی کے معاملے پر امیدواروں کو 13دسمبر کو طلب کرلیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21میں دوبارہ گنتی کے معاملے پر امیدواروں کو 13دسمبر کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21میں دوبارہ گنتی کی درخواست کے معاملے پر 13دسمبر کو صبح 10بجے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سماعت ہوگی۔ سماعت کے موقع پر امیدواروں سردار محمد صالح بھوتانی اور میر علی حسن زہری کو بذات خود یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدیات کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے