اسلام ہمیں صبر و ضبط اور تحمل کی درس دیتا ہے،ڈپٹی کمشنر خضدار
خضدار(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے کہاہے کہ اسلام امن و آشتی بھائی چارگی اور ایک دوسرے کے ساتھ رواداری کا درس دیتا ہے، علمائے کرام اور مذہبی زعلماء بہتر انداز میں دین و اسلام کی تشریح کرکے معاشرے کی اصلاح کرسکتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مذہبی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس بین المذاہب ہم آہنگی کے سلسلے میں بلایا گیا تھا۔ اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکریٹری اور جامعہ اشاعت الاسلام خضدار کے مدیر مولانا عنایت اللہ رودینی جییوآئی خضدار کے ترجمان مولانا عبدالحق جے یوآئی خضدار کے سالار مولانا عبدالغفار بزنجو جییوپی کے رہنماء مولانا افتخار یمنی، مولانا عبدالغفور جییوآئی تحصیل باغبانہ کے امیرمولانا عبدالکریم متوکل مولانا محمد اسحاق مولوی عبدالصبور،کونسلر سنیل کمار کرپل داس کرسچن نمائندہ کیتھولک چرچ مائیکل مشتاق، پاسٹر بنیامین ای او اے چرچ و دیگر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کا کہنا تھاکہ اسلام ہمیں صبر و ضبط اور تحمل کی درس دیتا ہے اور ایک دوسرے کے ساتھ رواداری سے ہی معاشرہ بنتا ہے۔ علمائے کرام اور مذہبی راہنماء وہ طبقہ ہے کہ جن پر سماج کا سب سے زیادہ اعتماد رہتا ہے اس لیئے انہیں مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام کا کہنا تھاکہ خضدار ڈسٹرکٹ کے باشندوں کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ یہاں تمام مسالک اور مذاہب و اقلیتوں کا ایک دوسرے کے ساتھ اچھا برتاؤ رہاہے اور ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رواداری کو فروغ اور نفرتوں و جنگ و جدال سے دور رہنے کی کوشش کی گئی ہے اور یہ طرہ امتیاز آئندہ بھی اسی طرح جاری رہیگا۔ ()()()