کوئٹہ کی سابقہ شان کو بحال کرنے کیلئے سب اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کریں،گورنر بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مجسٹریٹ کی اٹھارہ کی خالی آسامیوں کے حوالے سے ہدایت کی کہ حکومت مذکورہ آسامیوں کو پْر کرنے کیلئے فوری طور اقدامات اٹھائیں سردست کوئٹہ شہر کی صفائی کی مہم اور اس کی سابقہ شان کی بحالی کی خاطر تمام متعلقہ اداروں جیسے MCQ, WASA, QDA اور QDP وغیرہ کے درمیان باہمی روابط اور ہمکاری کا سخت فقدان ہے۔ وقت آپہنچا ہے کہ سب اکٹھے ہوں، کوئٹہ کی سابقہ شان کو بحال کرنے کیلئے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کی صفائی مہم اور اس کی ساکھ کی بحالی سے متعلق بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر کمشنرکوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقت اور پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی بھی موجود تھے. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صفائی اور بحالی کے اقدامات کے ثمرات کو کوئٹہ شہر کے مضافاتی علاقوں کے عوام تک پہنچائیں اور تمام سرگرمیوں میں شفافیت اور کڑی نگرانی کو اولیت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ہمارے شہر کی صفائی اور بحالی صرف متعلقہ سرکاری حکام کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ یہ ہر شہری کی ایک اجتماعی ذمہ داری ہے جسمیں حکومت اور عوام کی فعال شرکت کی اشد ضرورت ہے اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے کمشنر اور ان کی پوری ٹیم ایک بھرپور عوامی آگاہی مہم شروع کریں جو تمام شہریوں طرز فکر اور دکانداروں کے رویوں میں مثبت اور تعمیری تبدیلی کی ترغیب دے ہم تمام متعلقہ حکام کے ساتھ ملکر ذمہ دار حکومتی اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور اپنے شہریوں کو اپنے شہر کی صفائی اور بحالی کی ملکیت لینے کی ترغیب دینے کیلئے مل کر کام کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے