کوئٹہ،سریاب میں گیس پریشر میں کمی کیخلاف احتجاج،مظاہرین نے روڈ بلاک کردیا

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں مظاہرین کا گیس پریشر میں کمی کے خلاف احتجاج مظاہرین نے احتجاجا سریاب روڈ کو سروے چوک پر ٹریفک کے لیے بلاک کردیا مظاہرین کا سروے چوک پر ٹائر جلا کر احتجاج جاری روڈ بلاک ہونے کے باعث گھر جانے والے سینکڑوں افراد پھنس گئے سریاب روڈ عارف گلی کے مقام پر شہریوں نے ٹائر جلاکر روڈ بلاک کردیا شہریوں نے احتجاج سخت سردی میں گیس پریشر کی کمی کے خلاف کیا ہے، احتجاج کے باعث سریاب روڈ پر ٹریفک مکمل جام ہوگئی ہے سریاب روڈ بلاک گیس پریشر کمی مظاہرہ جاری کمالو گلی ریسانی گلی کلی چلتن کلی رسالدار کمبرانی روڈ ان تمام ایریا میں گیس گیس پریشر بالکل نہ ہونے کی برابر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے