شام میں عالمی اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ انجام کو پہنچا، پاکستانی حکمران عبرت حاصل کریں،لیاقت بلوچ

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ شام میں عالمی استعماری اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ اپنے انجام کو پہنچا، پاکستان کے حکمران شامی اسد خاندان سے عبرت حاصل کریں۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ قومی سیاست خاندانوں کے شکنجے سے آزاد کرانا ہوگی، 26 ویں آئینی ترمیم آئین کی روح کیخلاف اور عدلیہ کی آزادی و خود مختاری کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے بعد قانون سازی بدنیتی اور پارلیمانی طریقہ کار کے خلاف ہو رہی ہے، مدارس رجسٹریشن پر ناروا اور غیرائینی بندشیں ختم کی جائیں، ایک قوم ایک قانون ایک نظام ہونا چاہئے، دوہرے نظام منظور نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے