تربت،لیویز نے 2افراد کی نعشیں قبضے میں لے لیں
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) تربت کے علاقے سے لیویز نے 2افراد کی نعشیں قبضے میں لے لیں۔ لیویز کے مطابق پیر کو تربت کے علاقے میرآباد روڈ سے لیویز نے ایک گاڑی سے ایک نامعلوم شخص کی نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادی جبکہ تربت کے علاقے عبدوی باڈر سے بھی لیویز نے ایک شخص کی گولیاں لگی نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادی لیویز نے نعشیں ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دیں اور مزید کارروائی شروع کردی۔