سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسمٰعیل خان میں آپریشن،2 خارجی دہشت گرد ہلاک
روالپنڈی(ڈیلی گرین گوادر)خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 2 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کلاچی میں کارروائی کی، آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 خوارج مارے گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔