بلوچستان اسمبلی کی نشستیں 65 سے بڑھا کر 80 کرنے کا بل منظور

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی ذیلی کمیٹی نے بلوچستان اسمبلی کی نشستیں 65 سے بڑھا کر 80 کرنے کا بل منظور کر لیا۔

پیر کے روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بلوچستان اسمبلی کی نشستیں 65 سے بڑھا کر 80 کرنے کا بل منظور کر لیا گیا اور ذیلی کمیٹی نے بل منظوری کی رپورٹ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دی۔

بل پر بحث کے دوران سینیٹر انوشہ رحمان کا کہنا تھا مناسب ہوگا الیکشن کمیشن کا مؤقف بھی جان لیں اور پوری معلومات آنے تک بل کے حق یا مخالفت میں رائے نہیں دے سکتی۔

انہوں نے سوال اٹھایا گیا کہ کیا رقبے کی بنیاد پر نشستوں کا تعین کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟۔اپوزیشن سینیٹر حامد خان نے کہا یہاں تو ایک رات میں پورا آئین ہی اڑا دیا جاتا ہے ، کاش یہی رائے آپ چھبیسویں آئینی ترمیم کے وقت بھی دے دیتیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے