کان مہترزئی میں اساتذہ کی خالی اسامیوں پر دوسری یونین کونسلز کے لوگوں کی بھری قبول نہیں،ملک بسم اللہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کان مہترزئی کے قبائلی عمائدین ملک بسم اللہ،حبیب اللہ اوردیگر نے کہا ہے کہ کونسل کان مہترزئی میں اساتذہ کی کمی کے باعث متعدد سکول بند پڑے ہیں کئی فعال سکولوں میں اساتذہ کی آسامیاں خالی پڑی ہیں یوسی کان مہترزئی میں اساتذہ کی خالی آسامیوں پر دوسری یونین کونسلز کے لوگ بھرتی کئے جارہے ہیں ہمارے علاقے کے سکولوں میں کنٹریکٹ بنیاد پر شارٹ لسٹ کئے گئے کان مہترزئی کے مقامی اساتذہ کو ہی بھرتی کیا جائے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کریں گے یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ کونسل کان مہترزئی میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے متعدد سکول بند پڑے ہیں کئی فعال سکولوں میں اساتذہ کی اسامیاں خالی پڑی ہیں یوسی کان مہترزئی میں اساتذہ کی خالی اسامیوں پر دوسری یونین کونسلز کے لوگ بھرتی کئے جارہے ہیں یو سی کان مہترزئی کے5 سکولوں میں 23 اسامیاں خالی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے علاقے کے سکولوں میں کنٹریکٹ بنیاد پر شارٹ لسٹ کئے گئے کان مہترزئی کے مقامی اساتذہ کو ہی بھرتی کیا جائے دوسرے علاقوں کے بھرتی کئے اساتذہ کو واپس ان کی اپنی یوسیز میں بھیجا جائے بند سکولوں کو فعال کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ اساتذہ کی خالی اسامیوں پر کام مہترزئی سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو ہی بھرتی کیا جائے بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبورہونگے۔