موجودہ دور حکومت میں بلوچستانی عوام کی زندگی مزید ابتر ہو چکی ہے،بی این پی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں بلوچستانی عوام کی زندگی مزید ابتر ہو چکی ہے، معاشی تنگ دستی، تجارتی سرگرمیوں کو روکنا کسی بھی طرح قابل برداشت نہیں بلوچستان میں زراعت، گلہ بانی کا شعبہ پہلے ہی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے موجودہ حکمرانوں نے اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بلوچ عوام خصوصا نو جوانوں کو مزید پسماندگی، غربت و افلاس کی جانب دھکیل دیا ہے 8 فروری کے سلیکشن کے بعد جو حکمران مسلط کئے گئے انہوں نے بلوچستان کے عوام کو پسماندگی، بدحالی، غربت و سماجی مسائل نے جکڑ لیا ہے بلوچ اور بلوچستانی عوام کے مسائل سے حکمرانوں کوئی سروکار نہیں وہ لوٹ مار کرپشن میں لگے ہوئے ہیں بارڈرز پر آباد لاکھوں لوگ نان شبینہ کے محتاج ہو چکے ہیں بلوچستان کے نوجوان پہلے ہی سماجی زندگی کی سہولیات سے محروم ہیں اور رہی سہی کسر وفاقی وزیر تجارت نے اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پوری کر دی ہے ایسے کالے قوانین بلوچستان پھر لاگو کرائے گئے جن سے عوام مزید استحصال کا شکار ہوں گے بی این پی بلوچوں کی بڑی قومی سیاسی جماعت ہونے کے ناطے بلوچستان کے جملہ مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں ہر طبقہ فکر کے احساس و جذبات کی ترجمانی کر رہے ہیں حکمران اپنی استحصالا نہ پالیسیوں پر نظر ثانی کریں ایران اور افغان بارڈر پر آباد عوام کو کاروبار کی اجازت دی جائے بلوچستانی عوام کے بہتر مستقبل کیلئے تجارتی سرگرمیوں سے پابندی اٹھائی جائے اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے