سنگجانی میں بیٹھنے پر عمران خان کو 20 دن کے اندر رہا کرنیکی پیشکش ہوئی تھی،علیمہ خان

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے بیرسٹر گوہر کو آفر کی کہ سنگجانی میں بیٹھیں عمران خان کو رہا کر دیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جناح ہاؤس کیس کا ٹرائل شروع نہیں ہو رہا، ہم ضمانت نہیں ، 9 مئی کا ٹرائل شروع کروانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی زندگیاں خراب کر رہے ہیں ، پراسیکیوشن کے پاس شواہد نہیں۔ انصاف کے نظام کا تماشا دیکھ رہے ہیں۔24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے علیمہ خان نے دعویٰ کیا کہ احتجاج کے لیے جب لوگ آنا شروع ہوئے تو حکومت نے خوفزدہ ہو کر بیرسٹر گوہر کو بلا کر کہا سنگجانی میں بیٹھیں بانی پی ٹی آئی کو 20 دن کے اندر رہا کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے