سردار کوہیار خان ڈومکی نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) رکن بلو چستان سردار کوہیار خان ڈومکی نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ اتوار کو گورنر ہاؤس کوئٹہ میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنربلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے رکن بلو چستان اسمبلی سردار کوہیار خان ڈومکی سے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف لیا۔ نومنتخب وزیر کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی،سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی اور صوبائی سیکرٹریز بھی موجود تھے۔