بلوچستان کے عوام کو اسلام آباد کے حکمران غلام سمجھتے ہیں،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

نوشکی (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے عوام کو اسلام آباد کے حکمران غلام سمجھتے ہیں بلوچستان کے وسائل کو لوٹ رہے ہیں بلوچستان پر عوام کی نہیں بندوق کی حکمرانی ہے پہاڑوں پر جانے والے دہشت گرد نہیں اسلام آباد کے حکمران دہشت گرد ہیں بلوچستان میں ایف سی کی موجودگی کی مخالفت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی نوشکی کے زیر اہتمام جلسہ عام سے جماعت اسلامی بلوچستان کے امیرو ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی نائب امراء مولانا عبد الکبیر شاکر۔علامہ ڈاکٹر عطاء الرحمن مولانا عارف دمڑ۔حافظ مطیع الرحمن مینگل مولانا محمد قاسم میرخورشید جمالدینی۔ کامریڈ جمیل بلوچ۔مفتی فداء الرحمن۔ شبیرآحمد ودیگر خطاب کررہے ہیں بلوچستان سے ایران کے بارڈر کو بند کیا ہے لوگوں کو بے روز گار کر رہے ہیں ہندوستان کو پاکستان کا دشمن کہا جاتا ہے لیکن واگہ باڈر کھلا ہے بلوچستان کے باڈر بند ہیبلوچ عوام کے ساتھ ظلم ہیبلوچ پاکستان بننے سے پہلے ایران بارڈر سے کاروبار کر رہے ہیں صرف کاروبار نہیں وہاں پر ہمارے رشتہ دار بھی آبادہیں حکومت کہتا ہے کہ سمگلنگ سے دو سو ارب پاکستان کو نقصان ہوتا ہے دبئی میں محلات بناتے ہو عیاشیاں کرتے ہو پاکستان کو نقصان نہیں ہوتا جبکہ بلوچ کے کاروبار سے ملک کو نقصان ہوتا ہے پنڈی اور اسلام آباد کے حکمران بلوچوں اور پشتونوں سے نفرت کرتے ہیں کوئٹہ میں ایک لاکھ لوگ جمع کر کے بلوچستان کے حقوق چھین لیں گے یہ حکمران سرمایہ دار کرپٹ حکمران ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے جماعت اسلامی کی قیادت میں ایک خوشحال بلوچستان بنائیں گے پہاڑوں پر جانے والے نوجوان دہشتگرد نہیں حکمران دہشتگرد ہیں سی پیک بلوچستان سے گزارتے ہوئے موٹروے اور ترقیاں پنجاب میں نظراتے ہیں اسلام آباد کے حکمران خود عیاشیاں کر رہے ہیں اور ہمیں مسخ شدہ لاشیں بھیج رہے ہیں جماعت اسلامی خدمت بھی کرے گی۔ اور لوگوں کی حقوق کی تحفظ بھی کریگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اب اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کے لیے تیار ہیں اور اس مقصد کے لیے ایک بڑی تحریک کی ضرورت ہے۔ مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ اس تحریک کے تحت کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ کی تیاری کی جا رہی ہے، جو بلوچستان کے عوام کی ایک بڑی آواز بن کر حکمرانوں تک پہنچے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں نے کبھی بلوچستان کے عوام کو نظرانداز کیا اور انہیں ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا۔ پاکستان کو باڈر کے مزدوروں سے زیادہ نواز شریف اور آصف زرداری نے نقصان پہنچایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکمرانوں نے بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق نہیں دیے اور ان کے مسائل حل نہ کیے تو جماعت اسلامی آزادی کی تحریک چلائے گی۔مولانا ہدایت الرحمان نے اپنے خطاب کے اختتام پر بلوچستان کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کے لیے یکجا ہو کر آواز اٹھائیں اور آئندہ کے احتجاجی اقدامات میں بھرپور شرکت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کے حقوق کی بازیابی تک یہ تحریک جاری رہے گی اور ہر سطح پر اس کے حق میں آواز اٹھائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے