کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی مغربی علاقوں میں سردی کی لہر سے درجہ حرارت منفی میں چلا گیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں سردی کی لہر سے درجہ حرارت منفی میں چلا گیا، کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ، پشین، ژوب، زیارت، سوراب، قلات، مستونگ، خانوزئی، مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ سمیت ملحقہ علاقوں میں سرداور تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری رہا جس سے درجہ حرات منفی میں چلا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں درجہ حرارت منفی 5، کوئٹہ میں منفی 2، دالبندین میں 2، ژوب میں 4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں آج بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کی کمی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔قلات شہراورگردونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ دن بھر یخ بستہ تیز ہوائیں چلتی رہی جس سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی شدید سردی کے باعث پارہ نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی 5-ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شدید سردی میں گیس پریشر مکمل غائب جبکہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے معمولات زندگی بْری طرح متاثر کیا شدید سردی سے سڑکوں اور گلیوں میں کھڑا پانی برف جم گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے