کرم ایجنسی،ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ،6 اہلکار شہید،7 زخمی

کرم (ڈیلی گرین گوادر)ضلع کرم میں بگن کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 6 ایف سی اہلکار شہید 7 زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں لوئر کرم کے علاقے بگن کے قریب 156 ونگ ٹل اسکاؤٹس کے پوسٹ پر نا معلوم دہشت گردوں نے بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 6 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے جن میں نائب صوبیدار خالد بنگش، حوالدار جدید اورکزئی ، لانس نائک ولایت حسین طوری ، لانس نائک شہید الرحمٰن، سپاہی نظام الدین محسود اور سپاہی صفت اللہ آفریدی شامل ہیں۔چیک پوسٹ پر حملے میں 7 اہلکار زخمی بھی ہوئے، جن میں ثواب گل خٹک، نائک سعید خان خٹک، نائک عابد حسین خٹک، لانس نائک طاہر بنگش، سپاہی عامر سہیل آفریدی، سپاہی طیب الرحمٰن اور سپاہی توحید اللہ مروت شامل ہیں۔

شہید اور زخمی ہونے والے تمام اہلکاروں کو سی ایم ایچ ٹل پہنچا دیا گیا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے