قلات میں نامعلوم افراد نے مونومنٹ کو نذر آتش کردیا

قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات میں نامعلوم افراد نے مونو منٹ کو نذر آتش کردیا جس سے مونو منٹ پر لگے دو مجسمے تباہی ہو گئے قلات پولیس کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے قلات مونو منٹ کو نزر آتش کردیا مونو منٹ کو چار سال قبل سی اینڈ ڈبلیو نے تاریخی قلعہ (میری)کے قریب تعمیر کروایا تھا اور دو مجسمے بھی بنائے تھے جو بلوچ کلچر کے عکاسی کررہیتھے دونوں مجسمے قلات کے داخلہ راستے پر نصب کیئے گئے جو ہر آنے والوں کو خوش آمدید کہتے تھے پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے