صوابی،گاڑی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق،بچی زخمی

صوابی(ڈیلی گرین گوادر)خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے ڈھیرو لار گدون میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔صوابی پولیس کے مطابق ڈھیرو لار گدون میں نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا ہے۔ واقعے میں فائرنگ سے ایک بچی زخمی بھی ہوئی ہے۔ ملزمان واردات کے بعد با آسانی فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں لاشوں اور زخمی بچی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے