سکیورٹی فورسز کے 3 آپریشنز،22 خوارج ہلاک،6 اہلکار شہید

روالپنڈی(ڈیلی گرین گوادر)سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کئے گئے تین الگ الگ آپریشنز میں 22 خوارج مار ڈالے۔ اس دوران قوم کے چھ بہادر سپوت شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 6 اور 7 دسمبر کو سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک کے علاقے گل امام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔اس آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نو خوارج جہنم واصل ہوئے جبکہ چھ زخمی ہوئے۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع شمالی وزیرستان میں کیے گئے ایک اور آپریشن میں دس خوارج کو کامیابی سے ہلاک کیا گیا۔

تیسرے مقابلے میں سکیورٹی فورسز نے خوارکج کی ضلع ٹُھل میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کو ناکام بنایا اور تین خوارج کو ہلاک کر دیا۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک وطن کے چھ بہادر بیٹوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے آخری قربانی دی اور شہادت کو گلے لگا لیا۔
شہادت پانے والے چھ اہلکاروں میں نائب صوبیدار محمد خالق، حوالدار جدید علی، لانس نائیک شہید الرحمان، لانس نائیک صفت اللہ، سپاہی نظام الدین اور لانس نائیک ولایت حسین شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے