بلوچستان حکومت میں ڈھائی ڈھائی سال کے معاہدے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں،میرعبدالقدوس بزنجو
حب(ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیراعلی بلوچستان و سینیٹر میر عبدالقدوس بزنجو نے حب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت میں ڈھائی ڈھائی سال کے معاہدے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں بلوچستان کے موجودہ حالات اس طرح کے کسی تجربے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے حالات میں ہمیں اس طرح کی باتیں نہیں کرنی چاہیئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں اس طرح کا کوئی معاہدہ ہماری نظروں سے نہیں گزرا بلوچستان کے موجودہ حالات میں ہمیں بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہے بلوچستان میں کوئی ٹھیکیداری نظام نہیں جو ڈھائی ڈھائی سال حکومت کی جائے سرفراز بگٹی وزیراعلی کی حیثیت سے صوبے کو بہتر اندازہ میں چلانے کی کوشش کررہے ہیں ہمیں انکا ساتھ دینا چاہیے اور پیپلز پارٹی بلوچستان میں پانچ سال اپنی حکومت پوری کریگی۔ایک سوال کہ جواب میں میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بارڈر بندش سے بلوچستان کے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ بلوچستان کے ہزاروں لوگوں کا روزگار بارڈر سے منسلک ہے۔انہوں نے کہا کہ بارڈر بندش کی بڑی وجہ بلوچستان کی موجودہ ابتر صورتحال ہے حکومت کو چاہیئے کہ اس معاملے پر غور کرے حکومت کو بارڈر بندش پر سوچنا چاہیے اس سینکڑوں لوگوں کا روزگار منسلک ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بارڈر بندش کے حوالے سے مسلسل وزیراعلی بلوچستان سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہیں کیونکہ ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ ہم عوام کو کیا دے رہے ہیں بلوچستان روزگار کے دیگر وسائل نہیں ہیں اگر ہم بارڈر بند رکھیں گے تو لوگ غلط لوگوں کے ہاتھ میں جائیں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان اس بارے میں کوشش کررہے ہیں کہ بارڈر کاروبار سے منسلک متاثر ہونے والوں کے کوئی راستہ نکالا جائے