این اے 262 کوئٹہ I پر ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کرانے کا عمل مکمل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ I پر ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کرانے کا عمل مکمل،سیا سی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے مجموعی طورپر 23 کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے۔ ریٹرنگ آفیسر نعمت اللہ ترین کی جانب سے جا ری کر دہ فارم31کے مطابق کوئٹہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ I پر ہو نے والے ضمنی انتخاب کیلئے مجموعی طور پر 23 امیدواروں احمد نواز، سر بلند خان جو گیزئی، ملک احمد خان کاکڑ، عبد القاسم، احمد باصل، عبد المنان، علا ؤ الدین، محمد رمضان اچکزئی، رحیم الدین، نور علی، عزیز اللہ، محمد سلیمان، محمد یوسف خان، سعید الحسن، ملک سکندر خان، روزی خان کاکڑ، ملک اجمل خان بازئی، محمد آصف، عبد ولی خان، نصیب اللہ بازئی، رحمت اللہ کاکڑ، نصیر احمد خان اور نواب سلما ن خلجی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدوار شامل ہیں۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق حلقہ این اے 262 کوئٹہ I پر ہو نے والے ضمنی انتخاب کیلئے جمع کروائے جا نے والے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12دسمبر کو ہوگی،16دسمبر کو ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی جائیں گی،22دسمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائیگی،23دسمبر کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور 24دسمبر کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے جبکہ 16جنوری 2025کو این اے 262پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے