چاغی،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
چاغی (ڈیلی گرین گوادر) چاغی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2افراد کو جاں بحق کردیا۔لیویز کے مطابق جمعہ کو چاغی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد سعیداحمد اور الیاس کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکی مزیدکارروائی شروع کردی۔