نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروزایں اڑان بھرنے کو تیار

گوادر(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آپریشنلائزیشن سے متعلق اہم اعلان کردیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، قائم مقام ڈی جی پی اے اے ذیشان سعید نے ڈپٹی ڈی جی ائیرپورٹس صادق الرحمان کے ہمراہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر فیض اللہ خٹک نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آپریشنلائیزیشن تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اس ماہ کے آخر تک آپریشنل ہوجائے گا۔

پی اے اے کے مطابق، پروجیکٹ ٹیم نے ائیرپورٹ اسٹیک ہولڈرز کو بھی کاروباری مواقعوں اور اقتصادی زونز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ قائم مقام ڈائریکٹر جنرل نے گوادر ایئرپورٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ترجمان پی اے اے کے مطابق، جدید سہولیات سے آراستہ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر چینی گرانٹ سمیت 246 ملین ڈالر لاگت آئی ہے، اس سیئرپورٹ کا رن وے بڑا اور اس کی جدید ٹرمینل بلڈنگ ہوگی، یہ ہر قسم کے بڑے جہازوں کے لیے موزوں ہوگا، ایئرپورٹ سے تجارت اور اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے