مستونگ،گیس پریشر میں شدید کمی کیخلاف خواتین و بچے سراپا احتجاج،کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردھرنا دیکر روڈ بلاک کردیا

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) سخت سردی میں مستونگ شہر و گردونواح میں سوئی گیس پریشر کی کمی بجلی کی لوڈشیڈنگ و بار بار کی ٹریننگ کے خلاف خواتین نے بچوں سمیت کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے سامنے بلاک کرکے 5 گھنٹے سے زیادہ دھرنا دیا، پانچ گھنٹوں کے بعد مظاہرین سے مذاکرات کامیاب ہوئے یقین دہانی پر روڈ کھول دیاگیا اس دوران روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تفصیلات کے مطابق لاوارث مستونگ کے کلی کاریز سور کاریز نوتھ میں گیس کی بندش کے خلاف خواتین پانچ گھنٹے سے زیادہ روڈ پر دھرنا دئیے رکھا لیکن ضلعی انتظامیہ اور گیس حکام کو عوامی مشکلات کا احساس تک نہیں ہوا کہ مظاہرین سے مذاکرات کئے جائے مظاہرین نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے گھر کے سامنے روڈ بند ہے لیکن اسے خواتین کی پریشانی کا بھی احساس تک نہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دفتر سے اپنے گھر میں گئے لیکن مظاہرین تک آنے کی زحمت نہیں کی انہوں نے کہا کہ ماسوائے نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء میر سکندر خان ملازئی اور رئیس غلام صدیق آبیزئی جو ہر وقت عوام کے ساتھ ہوتے ہیں کسی پارٹی رہنماء نے مظاہرین تک آنے کی زحمت نہیں کی مظاہرین نے تمام ضلعی انتظامیہ کے آفیسران کے فوری تبادلے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک گیس پریشر مکمل طور بحال نہیں کیا جائے گا اور گیس لوڈشیڈنگ جس سے کئی زندگیوں کا خاتمہ ہوا لوڈشیڈنگ مکمل طور ختم کیا جائے گی، پانچ گھنٹوں کے بعد اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمد اکرم حریفال، تحصیلدار بلند خان چئرمین میونسپل کمیٹی مستونگ ڈاکٹر فیصل منان ڈپٹی مینیجر سوئی گیس کمپنی نے خواتین مظاہرین اور وائس چیئرمین رئیس غلام صدیق آبیزئی، نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء میر سکندر خان ملازئی سے کامیاب مذاکرات کے بعد روڈ ٹریفک کے لئے بحال،اس دوران سوئی گیس کمپنی حکام نے گیس پریشر کی بحالی اور لوڈشیڈنگ رات 12 سے کرنے کا وعدہ کیا جس کے بعد مظاہرین نے روڈ کھول دیا۔مظاہرین نے کہاکہ اگر پریشر مکمل بحال نہیں کیا تو دوبارہ غیر معینہ مدت تک روڈ بلاک کیاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے