نوشکی سے اغواء ہونے والے مزدوروں سمیت6افراد بازیاب
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نوشکی سے اغواء ہونے والے مزدوروں سمیت6افراد 7روز بعد بازیاب ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق نوشکی کے علاقے زرین جنگل سے نامعلوم مسلح افراد نے 28نومبر کی شب 6مزدوروں کو اغوا ء کرلیا تھا جس کے بعد لیویز اور سیکورٹی فورسز نے مغویوں کی بازیابی کے لئے کاروائی شروع کی۔ لیویز حکام کے مطابق اغواء ہونے والے مزدوروں کو گزشتہ شب زرین جنگل سے بازیاب کرلیا گیا ہے، لیویز ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ظہور احمد، بسم اللہ، گجے، مستونگ سے تعلق رکھنے والا ناصر بلوچ جبکہ خیبر پختونخواء سے تعلق رکھنے والے ہورادین، شیر اللہ شامل ہیں۔ لیویز نے مغویوں کو نوشکی انتظامیہ کے حوالے کردیا۔مزید کاروائی جاری ہے۔