نئے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے،کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ

سبی (ڈیلی گرین گوادر)کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ورلڈ بینک کے تعاون سے ضلع سبی میں تمام جاری و مکمل ہونے والے منصوبوں کے متعلق جائزہ لیا گیا اجلاس میں ورلڈ بینک کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ نے کہا کہ ورلڈ بینک نے صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے نظام میں حکومت کی بھرپور مدد کی ہے جس سے لوگوں کی بنیادی ضروریات پوری ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں پانچ ٹیوب ویلوں کو فعال کیا گیا اور انہیں شمسی توانائی پر بھی منتقل کیا گیا ہے ناڑی گاج سے سات مرلہ تک آر سی سی پانی کی نالی بنائی گئی ہے مختلف مقامات پر دو اوور ہیڈ ٹینک بنائے گئے فیز ون اور فیز ٹو جیسے منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں مگر ان منصوبوں کی تکمیل کے ثمرات عوام کو نہیں مل سکتے جب تک پانی کی نئی پائپ لائن بچھا کر گھر گھر تک پانی پہنچایا نہ جائے انہوں نے کہا کہ میری یہی کوشش ہوگی کہ نئے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے جہاں جہاں پانی نہیں پہنچ رہا یا پانی کی پرانی پائپ لائن ہیں جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں وہاں پر نئی پائپ لائن بچھائی جائیں تاکہ عوام ان منصوبوں سے مستفید ہو سکیں۔ قبل ازیں ورلڈ بینک کے ڈی پی ڈی نے ضلع سبی میں ہونے والے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں کمشنر سبی ڈویژن کو تفصیلات سے اگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے