مدارس رجسٹریشن معاملے پر بلاول بھٹو ہمارے ساتھ ہیں،سینیٹر کامران مرتضیٰ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن معاملے پر بلاول بھٹو ہمارے ساتھ ہیں۔

اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی وفد کی صورت میں ہونے والی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ہم نے گپ شپ کی ہے، اچھی چائے پی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے نہیں، صدر تو ریاست کا ہوتا ہے۔کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن پر بلاول بھٹو پہلے بھی ہمارے ساتھ تھے اب بھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے