مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط سے متعلق حکومت سے بات کروں گا،بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط سے متعلق حکومت سے بات کروں گا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور اس دوران سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ مدارس رجسٹریشن بل دونوں ایوانوں سے پاس ہوچکا ہے لیکن ابھی تک صدر نے دستخط نہیں کیے، جس پر ہمیں تشویش ہے۔
اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ موجود تھے، جبکہ جے یو آئی کی جانب سے عبدالغفور حیدری اور کامران مرتضیٰ نے ملاقات میں شرکت کی۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز حکومت کو 7 دسمبر کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط نہ ہوئے تو ہم 8 دسمبر کو اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔